5 اکتوبر 2013 - 20:30

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ شام کي سب سے بڑي کاميابي اس دن ہوگي جب ملک سے دہشت گردوں اور تکفيري نظريات کا خاتمہ ہوجائے گا -

ابنا: بشار اسد نے اسرائيل کے مقابلے میں  شامي فوج کي کاميابي کي چاليسويں سالگرہ کے موقع پر ايک انٹرويو ميں کہا کہ اس وقت شام کے نزديک سب سے بڑي فتح دہشت گردوں اور تکفيري نظريات کي نابودي ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور تکفيري نظريات کو نابود کرکے بعض دوسرے ممالک کے منصوبے کو ناکام بنايا جاسکتا ہے-بشار اسد نے اسي طرح کہا کہ ہم نے کيميائي ہتھياروں کي نابودي کے بارے ميں روس کي تجويز جو قبول کي ہے اس کا امريکي دھمکيوں سے کوئي تعلق نہيں ہے انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس وقت دہشت گردي اور انتہا پسندي کا مقابلہ کرنا سب سے زيادہ اہم ہے -شامي صدر نے جنيوا دو اجلاس ميں شرکت پر تاکيد کرتے ہوئے کہا کہ جب سے اس کانفرنس کے انعقاد کي بات شروع ہوئي ہے شام نےاسي وقت سے اس عزم کا اعلان کررکھا ہے کہ وہ اس اجلاس ميں شرکت کرے گا -انہوں نے کہا کہ اجلاس ميں شرکت کے لئے ہماري کوئي شرط نہيں سوائے اس کے کہ ہم دہشت گردوں سے بات چيت نہيں کريں گے -بشار اسد نے امريکا پر الزام لگايا کہ وہ جنيوا دو اجلاس کي راہ ميں مشکلات کھڑي کررہا ہے-......./169